QR CodeQR Code

بحرین اور سعودی عرب میں علما کی گرفتاری کو تکفیری فتووں اور فرقہ واریت کا نتیجہ ہے، نوری المالکی

14 Mar 2015 19:36

اسلام ٹائمز: بغداد میں منعقدہ بحرین اور سرزمین حجاز میں مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے زیرعنوان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا کہ شیخ باقر النمرکو سعودی عرب کے پھانسی کی سزا سنائی گئی اور جمعیت علمائے الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کو بحرین میں 4 ماہ قبل گرفتار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے بغداد میں منعقدہ بحرین اور سرزمین حجاز میں مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے زیرعنوان کانفرنس کے موقع پر کہا کہ دنیا کے سیاسی نظاموں اور حکومتوں کو معاشرے کے افراد کو الگ تھلگ اور دور کرنے کی روش ترک کر دینی چاہیے۔ انھوں نے بحرین کے شیعہ عالم دین شیخ علی سلمان اور سعودی عرب کے شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی گرفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل اور پھانسی کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور دہشت گرد گروہ ایسے حالات سے لوگوں کے درمیان فتنہ پھیلانے کے لیے غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔ نوری مالکی نے ان دونوں شیعہ علما کی گرفتاری کو تکفیری فتووں اور انتہا پسندی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات کا منفی نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔ شیخ باقر النمر سعودی عرب کے مشہور ترین سیاسی قیدی ہیں جنھیں حکومت کے خلاف بغاوت اور آشوب برپا کرنے اور نوجوانوں کو حکومت کے خلاف مظاہروں پر اکسانے جیسے بے بنیاد الزامات لگا کر پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ ادھر بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کو بھی عوام کے حقوق کا مطالبہ اور جمہوریت کی حمایت کرنے کی بنا پر اٹھائیس دسمبر کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 447434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447434/بحرین-اور-سعودی-عرب-میں-علما-کی-گرفتاری-کو-تکفیری-فتووں-فرقہ-واریت-کا-نتیجہ-ہے-نوری-المالکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org