QR CodeQR Code

سرکریک کے قریب بھارتی بحریہ کی غیرمعمولی نقل و حرکت

16 Mar 2015 18:05

اسلام ٹائمز: میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہازوں کی غیر معمولی نقل و حرکت کے باعث فشریز فورم کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ علاقے میں شکار سے گریز کریں، کوسٹل کمیونٹی کے ترجمان نے ماہی گیرون کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی حدود کے اندر سرکریک کے علاقے میں بھارتی بحری جنگی جہازوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔ پاکستان فشریز فورم نے بتایا کہ سرکریک کے علاقے میں بھارتی جنگی بحری جہازوں کی غیرمعمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی، جس کے بعد ماہی گیروں کو بھی خبردار کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے جہازوں کی نقل وحرکت پر فشریز فورم کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ علاقوں میں شکار سے گریز کریں، جس کے بعد کوسٹل کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان نے ماہی گیروں کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکریک کے قرب و جوار میں محتاط رہیں۔


خبر کا کوڈ: 447896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447896/سرکریک-کے-قریب-بھارتی-بحریہ-کی-غیرمعمولی-نقل-حرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org