QR CodeQR Code

مقتول کے ورثاء معاف بھی کر دیں تو دہشتگردی کے مقدمے میں سزائے موت ختم نہیں کی جا سکتی، لاہور ہائیکورٹ

16 Mar 2015 22:46

اسلام ٹائمز: عدالت نے یہ آبزویشن فیصل آباد جیل میں قید، تاجر کو اغوا کرکے قتل کرنے والے مجرم قیصر عرف بلا کی پھانسی پر عمل درآمد رکوانے کے لئے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے جاری کی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمہ میں مقتول کے ورثاء معاف بھی کر دیں، تو بھی مجرم کی سزائے موت ختم نہیں کی جاسکتی۔ عدالت عالیہ نے یہ آبزویشن فیصل آباد جیل میں قید، تاجر کو اغوا کرکے قتل کرنے والے مجرم قیصر عرف بلا کی پھانسی پر عمل درآمد رکوانے کے لئے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے جاری کی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو فیصل آباد جیل میں قید قتل کے مجرم قیصر عرف بلا کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ قیصر کو تاجر کے اغوا کرکے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے، اور اس معاملہ پر تمام اپیلیں بھی خارج ہو چکی ہیں، لیکن مقتول کی فیملی سے صلح ہو چکی ہے۔ پھانسی پر عمل درآمد رکوایا جائے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ اغوا کرکے قتل کرنے کا جرم دہشت گردی کے زمرہ میں آتا ہے، اور قانون کے تحت جو مقدمہ دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہو، اس میں صلح نہیں ہو سکتی، درخواست خارج کی جائے۔ جس سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل بنچ نے مجرم کی درخواست خارج کر دی۔


خبر کا کوڈ: 447978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447978/مقتول-کے-ورثاء-معاف-بھی-کر-دیں-دہشتگردی-مقدمے-میں-سزائے-موت-ختم-نہیں-کی-جا-سکتی-لاہور-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org