QR CodeQR Code

عمران خان اور شیخ رشید لاہور میں میدان سجانے پر متفق

18 Mar 2015 01:38

اسلام ٹائمز: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام تک اسمبلیوں میں واپس نہیں آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت مخالف تحریک کی سرگرمیوں کیلئے لاہور کو اکھاڑا بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے ملاقات کی۔ پنتالیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کیخلاف اگلا میدان لاہور میں سجانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام تک اسمبلیوں میں واپس نہیں آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 448230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448230/عمران-خان-اور-شیخ-رشید-لاہور-میں-میدان-سجانے-پر-متفق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org