QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

18 Mar 2015 12:16

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے 2 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے جنگل اسکول کے قریب 2 خواتین کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت ماں بیٹی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 448302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448302/کراچی-کے-علاقے-بلدیہ-ٹاوٴن-سے-ماں-بیٹی-کی-تشدد-زدہ-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org