0
Wednesday 18 Mar 2015 12:16

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے 2 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے جنگل اسکول کے قریب 2 خواتین کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت ماں بیٹی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 448302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش