QR CodeQR Code

آصف زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی ہدایت پر لوگوں کو قتل کیا، عزیر بلوچ کا انکشاف

19 Mar 2015 23:55

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیر بلوچ دبئی حکام کی حراست میں ہے، جسے پاکستان واپس لانے کے لئے پولیس ٹیم بھی دبئی بھیجی گئی تھی، تاہم دبئی کی عدالت نے عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کیلئے پیش کئے گئے ریکارڈ کو ناکافی قرار دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ دبئی میں گرفتار لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت دیگر رہنما انہیں ٹارگٹ کلنگ کی ہدایت دیتے تھے اور ان ہی کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’جی فار غریدہ‘‘ کی میزبان غریدہ فاروقی کے مطابق لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ نے دبئی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، شرجیل میمن اور اویس مظفر انہیں براہِ راست ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیتے تھے اور ان ہی کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔ عزیر بلوچ کی جانب سے دیئے گئے بیان میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی براہ راست تعلقات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیر بلوچ دبئی حکام کی حراست میں ہے، جسے پاکستان واپس لانے کے لئے پولیس ٹیم بھی دبئی بھیجی گئی تھی، تاہم دبئی کی عدالت نے عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کیلئے پیش کئے گئے ریکارڈ کو ناکافی قرار دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 448767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448767/ا-صف-زرداری-سمیت-دیگر-پارٹی-رہنماؤں-کی-ہدایت-پر-لوگوں-کو-قتل-کیا-عزیر-بلوچ-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org