QR CodeQR Code

گوجرانوالہ میں شیعہ رہنما کو نشانہ بنانا لمحہ فکریہ ہے، علامہ اسدی

20 Mar 2015 22:18

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اپنے آپ کو حکمران جماعت کے حلقوں میں محفوظ تصور کرتے ہیں، جس حکومت کی نمائندگی دہشتگردوں کے ساتھی کریں، اس سے بھلائی کی توقع رکھنا بے مقصد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے گوجرانوالہ میں سید مظہر حسین نقوی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دہشت گرد آزادانہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ حکومت صرف بیانات سے کام لے رہی ہے۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ گوجرانوالہ جو حکمران جماعت کا مرکز ہے، میں دہشت گردوں کا امن کمیٹی کے ممبر سید مظہر حسین کو نشانہ بنانا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے آپ کو حکمران جماعت کے حلقوں میں محفوظ تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا جس حکومت کی نمائندگی دہشت گردوں کے ساتھی کریں، اس سے بھلائی کی توقع رکھنا بے مقصد ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جان لیں کہ شیعہ قوم ملک کے لئے قربانیاں دینے سے تھکنے والی نہیں، لیکن حکمرانوں کی بے حسی پر ہم خاموش بھی نہیں رہیں گے۔ علامہ اسدی نے کراچی میں بوہری برادری کے عبادت خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے امن کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، بصورت دیگر پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 448965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/448965/گوجرانوالہ-میں-شیعہ-رہنما-کو-نشانہ-بنانا-لمحہ-فکریہ-ہے-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org