0
Friday 20 Mar 2015 22:18

گوجرانوالہ میں شیعہ رہنما کو نشانہ بنانا لمحہ فکریہ ہے، علامہ اسدی

گوجرانوالہ میں شیعہ رہنما کو نشانہ بنانا لمحہ فکریہ ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے گوجرانوالہ میں سید مظہر حسین نقوی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دہشت گرد آزادانہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ حکومت صرف بیانات سے کام لے رہی ہے۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ گوجرانوالہ جو حکمران جماعت کا مرکز ہے، میں دہشت گردوں کا امن کمیٹی کے ممبر سید مظہر حسین کو نشانہ بنانا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے آپ کو حکمران جماعت کے حلقوں میں محفوظ تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا جس حکومت کی نمائندگی دہشت گردوں کے ساتھی کریں، اس سے بھلائی کی توقع رکھنا بے مقصد ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جان لیں کہ شیعہ قوم ملک کے لئے قربانیاں دینے سے تھکنے والی نہیں، لیکن حکمرانوں کی بے حسی پر ہم خاموش بھی نہیں رہیں گے۔ علامہ اسدی نے کراچی میں بوہری برادری کے عبادت خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے امن کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، بصورت دیگر پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 448965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش