QR CodeQR Code

جرمنی کا مسافر طیارہ فرانس میں گر کر تباہ

24 Mar 2015 20:51

اسلام ٹائمز:رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ جرمنی کی نجی کمپنی جرمن وِنگز کا تھا۔ طیارے مین 142 مسافروں سمیت عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جرمنی کا مسافر طیارہ فرانس کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں عملے کے چھ افراد سمیت 148 افراد سوار تھے۔ طیارے کا ملبہ فرانس کے دور دراز گاؤں میں دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ جرمنی کی نجی کمپنی جرمن وِنگز کا تھا۔ طیارے مین 142 مسافروں سمیت عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ طیارہ دوران پرواز فرانس کے جنوبی علاقے Alpes-de-Haute میں ریڈار سے غائب ہوا، جرمن ونگز کا طیارہ بارسلونا سے ڈیسل ڈارف جا رہا تھا۔ طیارے کا ملبہ فرانس کے گاؤں کے قریب سے مل گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 449797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449797/جرمنی-کا-مسافر-طیارہ-فرانس-میں-گر-کر-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org