0
Tuesday 24 Mar 2015 20:51

جرمنی کا مسافر طیارہ فرانس میں گر کر تباہ

جرمنی کا مسافر طیارہ فرانس میں گر کر تباہ
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کا مسافر طیارہ فرانس کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں عملے کے چھ افراد سمیت 148 افراد سوار تھے۔ طیارے کا ملبہ فرانس کے دور دراز گاؤں میں دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ جرمنی کی نجی کمپنی جرمن وِنگز کا تھا۔ طیارے مین 142 مسافروں سمیت عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ طیارہ دوران پرواز فرانس کے جنوبی علاقے Alpes-de-Haute میں ریڈار سے غائب ہوا، جرمن ونگز کا طیارہ بارسلونا سے ڈیسل ڈارف جا رہا تھا۔ طیارے کا ملبہ فرانس کے گاؤں کے قریب سے مل گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 449797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش