QR CodeQR Code

عزیر بلوچ کو دبئی سے لانے کیلئے جانیوالی ٹیم نامراد ہو کر خالی ہاتھ ہی لوٹ آئی

24 Mar 2015 21:27

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی سربراہی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی کھارادر زاہد حسین پر مشتمل 3 رکنی ٹیم دبئی گئی تھی، تاہم عزیر بلوچ کی حوالگی کا معاملہ آئندہ ماہ تک مؤخر ہونے کے بعد ٹیم وطن واپس آگئی۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سرغنہ اور لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کو دبئی سے واپس لانے کیلئے جانے والی پولیس کی ٹیم نامراد ہوکر خالی ہاتھ ہی وطن واپس لوٹ آئی ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی سربراہی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی کھارادر زاہد حسین پر مشتمل 3 رکنی ٹیم عزیر بلوچ کی حوالگی کے لئے دبئی گئی تھی، تاہم عزیر بلوچ کی حوالگی کا معاملہ آئندہ ماہ تک مؤخر ہونے کے بعد ٹیم وطن واپس آگئی۔ واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے جعلی دستاویزات متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے پر گزشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 449807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449807/عزیر-بلوچ-کو-دبئی-سے-لانے-کیلئے-جانیوالی-ٹیم-نامراد-ہو-کر-خالی-ہاتھ-ہی-لوٹ-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org