QR CodeQR Code

ہری پور میں ٹریفک حادثہ، 18 افراد زخمی ہوگئے

24 Mar 2015 23:01

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق ہری پور کے نواحی علاقے بیر جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔


اسلام ٹائمز۔ ہری پور کے علاقہ بیر کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہری پور کے نواحی علاقے بیر جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 449811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449811/ہری-پور-میں-ٹریفک-حادثہ-18-افراد-زخمی-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org