0
Tuesday 24 Mar 2015 23:01

ہری پور میں ٹریفک حادثہ، 18 افراد زخمی ہوگئے

ہری پور میں ٹریفک حادثہ، 18 افراد زخمی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ ہری پور کے علاقہ بیر کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہری پور کے نواحی علاقے بیر جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 449811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش