QR CodeQR Code

الطاف حسین کیخلاف مقدمے میں رینجرز کے کرنل طاہر کا بیان قلمبند

24 Mar 2015 23:27

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے رینجرز کے اعلیٰ حکام کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو اور قتل کی دھمکیاں دینے پر رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ نمبر 30/2015 درج کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمے میں رینجرز کے افسر کرنل طاہر نے بیان قلمبند کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف رینجرز کی جانب سے دائر مقدمے میں رینجرز افسر کرنل طاہر کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز آکر ان کا بیان لیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے رینجرز کے اعلیٰ حکام کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو اور قتل کی دھمکیاں دینے پر رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ نمبر 30/2015 درج کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 449840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449840/الطاف-حسین-کیخلاف-مقدمے-میں-رینجرز-کے-کرنل-طاہر-کا-بیان-قلمبند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org