QR CodeQR Code

داعش و طالبان نے ثابت کر دیا وہ شمر کے فرزند ہیں، معصوم نقوی

25 Mar 2015 18:33

اسلام ٹائمز:جے یو پی (نیازی) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ داعش نے اپنی حرکتوں سے اسلام کو بدنام کیا ہے، اس دہشت گرد گروہ کا فی الفور خاتمہ ضروری ہے کیوں کہ امن کی دشمن شدت پسند تنظیمیں انسانیت اور اسلام کی بھی دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور داعش جیسی نتظیموں کے باعث مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان (نیازی) کے سربراہ سید معصوم حسین نقوی نے لاہور میں علما و مشائخ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش نے اپنی حرکتوں سے اسلام کو بدنام کیا ہے، اس دہشت گرد گروہ کا فی الفور خاتمہ ضروری ہے کیوں کہ امن کی دشمن شدت پسند تنظیمیں انسانیت اور اسلام کی بھی دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور داعش جیسی نتظیموں کے باعث مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، اسلام پیار محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، جو لوگ اسلام کو بارود کے ذریعے پھیلانا چاہتے ہیں وہ گمراہ اور جہنمی ہیں۔ جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام کو بدنام کرنے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور داعش نے مخالفین کے گلے کاٹ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ شمر کی اولاد ہیں، یہ فوج یزید کا موجودہ چہرہ ہے جو اب نمودار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امت کو اتحاد ویکجہتی کی تلقین کریں اور اسلام کے مثبت امیچ کیلئے مل کر جدوجہد کریں۔


خبر کا کوڈ: 449994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/449994/داعش-طالبان-نے-ثابت-کر-دیا-وہ-شمر-کے-فرزند-ہیں-معصوم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org