QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کراچی کی صدارت سے معطلی کے بعد عبدالقادر پٹیل لندن روانہ

25 Mar 2015 21:27

اسلام ٹائمز: پارٹی قیادت نے کراچی کی صدارت کیلئے سینیٹر سعید غنی، وقار مہدی، نجمی عالم، راشدحسین ربانی اور لعل بخش بھٹو کے نام پر غور شروع کر دیا ہے، آئندہ کچھ دنوں میں فیصلہ متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کی عہدے سے معطلی کے بعد پارٹی کی قیادت نے اس عہدے کے لیے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔ ان میں سینیٹر سعید غنی، وقار مہدی، نجمی عالم، راشدحسین ربانی اور لعل بخش بھٹو کے نام شامل ہیں۔ اس ضمن میں آئندہ کچھ دنوں میں فیصلہ متوقع ہے۔ عبدالقادر پٹیل لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدالقادر پٹیل نے سینیٹ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی قیادت سے ناراضی کا اظہار کیا تھا، جبکہ پارٹی کے مقتول رہنما عبداللہ مراد کی برسی کی تقریب میں ایم کیو ایم اور رحمان ملک پر بھی شدید تنقید کی تھی، جس پر عبدالقادر پٹیل کو پارٹی قیادت اور رہنماؤں کے خلاف شعلہ بیانی کے باعث شوکاز نوٹس دیا گیا تھا، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ہدایت پر انہیں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے معطل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 450033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/450033/پیپلز-پارٹی-کراچی-کی-صدارت-سے-معطلی-کے-بعد-عبدالقادر-پٹیل-لندن-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org