0
Wednesday 25 Mar 2015 21:27

پیپلز پارٹی کراچی کی صدارت سے معطلی کے بعد عبدالقادر پٹیل لندن روانہ

پیپلز پارٹی کراچی کی صدارت سے معطلی کے بعد عبدالقادر پٹیل لندن روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کی عہدے سے معطلی کے بعد پارٹی کی قیادت نے اس عہدے کے لیے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔ ان میں سینیٹر سعید غنی، وقار مہدی، نجمی عالم، راشدحسین ربانی اور لعل بخش بھٹو کے نام شامل ہیں۔ اس ضمن میں آئندہ کچھ دنوں میں فیصلہ متوقع ہے۔ عبدالقادر پٹیل لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدالقادر پٹیل نے سینیٹ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی قیادت سے ناراضی کا اظہار کیا تھا، جبکہ پارٹی کے مقتول رہنما عبداللہ مراد کی برسی کی تقریب میں ایم کیو ایم اور رحمان ملک پر بھی شدید تنقید کی تھی، جس پر عبدالقادر پٹیل کو پارٹی قیادت اور رہنماؤں کے خلاف شعلہ بیانی کے باعث شوکاز نوٹس دیا گیا تھا، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ہدایت پر انہیں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے معطل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 450033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش