QR CodeQR Code

قوم کی حمایت سے امن لاکر رہیں گے، جنرل راحیل شریف

25 Mar 2015 23:12

اسلام ٹائمز: چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ کاکول اکیڈمی کے موقع پر کہنا تھا کہ ملٹری اکیڈمی کاکول انتہائی اہم ادارہ اور عسکری قیادت کی تربیت گاہ ہے، کیڈٹ اپنی تیاری مکمل رکھیں اور مشکلات سے نہ گھبرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت سے ملک میں امن لا کر رہیں گے، ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے زیر تربیت افسران سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملٹری اکیڈمی کاکول انتہائی اہم ادارہ اور عسکری قیادت کی تربیت گاہ ہے، کیڈٹ اپنی تیاری مکمل رکھیں اور مشکلات سے نہ گھبرائیں۔ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں فوجی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی اور قوم کی حمایت سے امن لاکر رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 450059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/450059/قوم-کی-حمایت-سے-امن-لاکر-رہیں-گے-جنرل-راحیل-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org