QR CodeQR Code

سعودی جارحیت پر تاحال جوابی کارروائی نہ کرنیکا مقصد دنیا پر اتمام حجت کرنا ہے، انصار اللہ

30 Mar 2015 00:34

اسلام ٹائمز: المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انصار اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے صبر کی وجہ عالمی ممالک پر اپنی حجت تمام کرنا ہے، ابھی تک ہم اتمام حجت کر رہے ہیں جس کے بعد ہم سعودی عرب کے شیطانی سینگ توڑ کر رکھ دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ 5 روز سے یمن کے عوام پر سعودی عرب کی جارحیت جاری ہے لیکن تاحال ہماری طرف سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل لاشیں اٹھا رہے ہیں لیکن ابھی تک سعودی عرب کو کوئی رسپانس نہیں دیا، انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے صبر کی وجہ عالمی ممالک پر اپنی حجت تمام کرنا ہے، ابھی تک ہم اتمام حجت کر رہے ہیں جس کے بعد ہم سعودی عرب کے شیطانی سینگ توڑ کر رکھ دیں گے۔ ماضی میں بھی سعودی عرب نے ہم سے جنگ کی تھی اور پھر سعودی عرب کو ہی جنگ بندی کرنا پڑی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انصار اللہ کے ترجمان نے المیادین عربی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انصار اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے داخلی سطح پر دہشتگردی کو کچل کر رکھ دیا ہے انشاءاللہ بیرونی دہشتگردوں کو بھی سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے القاعدہ کی یمن میں کمر توڑ کر رکھ دی ہے، یمن کے غیرمند عوام متحد ہیں اور عالمی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 450802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/450802/سعودی-جارحیت-پر-تاحال-جوابی-کارروائی-نہ-کرنیکا-مقصد-دنیا-اتمام-حجت-کرنا-ہے-انصار-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org