QR CodeQR Code

یمن صورتحال پر آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس کراچی میں طلب کرلیا

31 Mar 2015 23:11

اسلام ٹائمز: کل سہ پہر 3 بجے بلاول ہاﺅس کراچی میں طلب کئے گئے اجلاس میں میں آصف زرداری کیجانب سے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت ایم کیو ایم کو بھی دعوت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے اپوزیشن رہنماﺅں کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے بلاول ہاﺅس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں آصف زرداری کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماﺅں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ بلاول ہاﺅس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور اس کے علاوہ ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اپوزیشن رہنماﺅں کے اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے تمام مہمانوں کو خصوصی ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 451271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451271/یمن-صورتحال-پر-آصف-زرداری-نے-اپوزیشن-جماعتوں-کے-سربراہان-کا-اجلاس-کراچی-میں-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org