0
Tuesday 31 Mar 2015 23:11

یمن صورتحال پر آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس کراچی میں طلب کرلیا

یمن صورتحال پر آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس کراچی میں طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے اپوزیشن رہنماﺅں کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے بلاول ہاﺅس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں آصف زرداری کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماﺅں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ بلاول ہاﺅس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور اس کے علاوہ ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اپوزیشن رہنماﺅں کے اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے تمام مہمانوں کو خصوصی ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 451271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش