QR CodeQR Code

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 8 اپریل کو پاکستان کا اہم دورہ کریں گے

2 Apr 2015 18:24

اسلام ٹائمز: ایرانی وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ اعلی ایرانی قیادت کا پیغام پاکستانی قیادت تک پہنچائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن میں جاری لڑائی کے تناظر میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 8 اپریل کو پاکستان کا اہم دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ اعلی ایرانی قیادت کا پیغام پاکستانی قیادت تک پہنچائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ پاکستان میں دوطرفہ تعلقات سمیت یمن اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ سفارتی ذرائع ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 451594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451594/ایرانی-وزیرخارجہ-جواد-ظریف-8-اپریل-کو-پاکستان-کا-اہم-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org