0
Thursday 2 Apr 2015 18:24

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 8 اپریل کو پاکستان کا اہم دورہ کریں گے

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 8 اپریل کو پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ یمن میں جاری لڑائی کے تناظر میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 8 اپریل کو پاکستان کا اہم دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ اعلی ایرانی قیادت کا پیغام پاکستانی قیادت تک پہنچائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ پاکستان میں دوطرفہ تعلقات سمیت یمن اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ سفارتی ذرائع ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 451594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش