QR CodeQR Code

فوجی عدالت کا پہلا فیصلہ، چھ دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم

2 Apr 2015 19:04

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے سربراہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عدالتی فیصلے پر دستخط کرکے فیصلے کی توثیق کردی ہے، تاہم دہشت گردوں کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کا بھی حق حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئین میں ترمیم کے بعد ملک میں قائم ہونے والی فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ آ گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فوجی عدالتوں نے پہلا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں 6 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزائے موت کے فیصلے پر دستخط کر کے اس فیصلے کی توثیق کر دی ہے، لیکن دہشت گردوں کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کا بھی حق حاصل ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گرد بڑے پیمانے پر دہشت گردی اور خودکش حملوں میں ملوث تھے۔


خبر کا کوڈ: 451615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451615/فوجی-عدالت-کا-پہلا-فیصلہ-چھ-دہشتگردوں-کو-سزائے-موت-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org