QR CodeQR Code

یمن کا مسئلہ، نواز شریف کل ترکی جائینگے

2 Apr 2015 19:22

اسلام ٹائمز: وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کل صبح مختصر دورے کیلئے ترکی روانہ ہونگے، جہاں ترک وزیراعظم کے علاوہ اعلٰی سطحی ملاقاتیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف ترکی کے مختصر دورے پر کل صبح روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف دورہ ترکی کے لیے پاکستان سے صبح 8 بجے روانہ ہوں گے اور وہ مختصر دورہ کے بعد شام کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ اس دورہ کے دوران وہ ترکی کے وزیر اعظم سمیت اعلٰی سطح کی ملاقاتیں کریں گے اور خصوصی طور پر ترکی کو یمن کے معاملے پر پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 451621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451621/یمن-کا-مسئلہ-نواز-شریف-کل-ترکی-جائینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org