QR CodeQR Code

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کل سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

3 Apr 2015 20:22

اسلام ٹائمز: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی کے موقع پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی جب کہ گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ہوگی جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے کارکنان آنا شروع ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی کے موقع پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی جب کہ گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ہوگی جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے کارکنان آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ لاڑکانہ پہنچ گئے۔


خبر کا کوڈ: 451783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451783/ذوالفقار-علی-بھٹو-کی-برسی-کے-موقع-پر-کل-سندھ-بھر-میں-عام-تعطیل-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org