0
Friday 3 Apr 2015 20:22

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کل سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کل سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی کے موقع پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی جب کہ گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ہوگی جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے کارکنان آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ لاڑکانہ پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ : 451783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش