QR CodeQR Code

دُنیا کی کوئی بھی طاقت نئے پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتی، سردار شجاع بلوچ

4 Apr 2015 18:40

اسلام ٹائمز: جوہر آباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے کا کہنا تھا کہ نون لیگ اور زرداری لیگ کے اکابرین پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں اور اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے مخالفین کو کرش کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما سابق ایم این اے سردار شجاع خان بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ اور زرداری لیگ کے اکابرین پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں اور اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے مخالفین کو کرش کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ جوہر آباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ تحریک انصاف وطن عزیز سے کرپشن، مہنگائی اور بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے میدانِ عمل میں ہے، سیاسی تبدیلی پاکستان کا مقدر ہے، اب دُنیا کی کوئی بھی طاقت نئے پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتی۔


خبر کا کوڈ: 451949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451949/د-نیا-کی-کوئی-بھی-طاقت-نئے-پاکستان-کا-راستہ-نہیں-روک-سکتی-سردار-شجاع-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org