QR CodeQR Code

تحفظ دینی مدارس ریلی کا اعلان، حکومت دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا فوری بند کرے، قاری عثمان

7 Apr 2015 15:35

اسلام ٹائمز: مہران ٹاؤن میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کورنگی کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر نے کہا کہ یکم مئی کو سہراب گوٹھ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ’’تحفظ دینی مدارس ریلی‘‘ہوگی، علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس امن کے گہوارے اور اشاعت دین کے مراکز ہیں، حکومت دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا فوری بند کرے، یکم مئی کو سہراب گوٹھ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ’’تحفظ دینی مدارس ریلی‘‘ہوگی، علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے اصل قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران ٹاؤن میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کورنگی کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے ضلعی امیر مفتی عبدالحق عثمانی، ناظم عمومی قاری فیض الرحمن عابد، مولانا صابر اشرفی، عبدالرزاق قمر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 452588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452588/تحفظ-دینی-مدارس-ریلی-کا-اعلان-حکومت-کے-خلاف-منفی-پروپیگنڈا-فوری-بند-کرے-قاری-عثمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org