0
Tuesday 7 Apr 2015 15:35

تحفظ دینی مدارس ریلی کا اعلان، حکومت دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا فوری بند کرے، قاری عثمان

تحفظ دینی مدارس ریلی کا اعلان، حکومت دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا فوری بند کرے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس امن کے گہوارے اور اشاعت دین کے مراکز ہیں، حکومت دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا فوری بند کرے، یکم مئی کو سہراب گوٹھ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ’’تحفظ دینی مدارس ریلی‘‘ہوگی، علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے اصل قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران ٹاؤن میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کورنگی کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے ضلعی امیر مفتی عبدالحق عثمانی، ناظم عمومی قاری فیض الرحمن عابد، مولانا صابر اشرفی، عبدالرزاق قمر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 452588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش