QR CodeQR Code

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

7 Apr 2015 21:37

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ایرانی قیادت کا اہم پیغام پاکستانی قیادت تک پہنچائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ دفتر خارجہ میں یمن کی صورتحال پر بھی باضابطہ بات چیت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نائب وزیر خارجہ سمیت اعلٰی ایرانی حکام کے ہمراہ بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ایرانی قیادت کا اہم پیغام پاکستانی قیادت تک پہنچائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ دفتر خارجہ میں یمن کی صورتحال پر بھی باضابطہ بات چیت کریں گے۔ جواد ظریف ترکی اور ایران کی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت پر پاکستان کو اعتماد میں لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 452649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452649/ایرانی-وزیر-خارجہ-جواد-ظریف-کل-2-روزہ-دورے-پر-پاکستان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org