QR CodeQR Code

پاکستان یمن مسئلہ کا پرامن حل چاہتا ہے، سرتاج عزیز

7 Apr 2015 23:36

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم امہ کا اتحاد چاہتا ہے، یمن کے معاملے پر ترکی اور ایران کے فیصلے کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن کے مسئلے کا پر امن حل تلاش کیا جائے۔ میڈیا کو جاری بیان مین سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ترک قیادت اور دیگر رہنماﺅں سے رابطہ کیا ہے اور پاکستان مسلم امہ کا اتحاد چاہتا ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ترکی اور ایران کی جانب سے یمن معاملے کے پر امن حل کے فیصلے کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے اور اس فیصلے میں ان کے ساتھ ہے۔


خبر کا کوڈ: 452688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/452688/پاکستان-یمن-مسئلہ-کا-پرامن-حل-چاہتا-ہے-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org