QR CodeQR Code

پاک فوج میں اعلٰی سطح پہ تقرر و تبادلے

10 Apr 2015 01:21

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے لیفٹینٹ جنرل زبیر محمود کو چیف آف جنرل سٹاف، اشفاق ندیم کو کور کمانڈر ملتان، جنرل جاوید رمدے کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کیے گئے احکامات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ آرمی چیف کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کو کور کمانڈر ملتان اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید رمدے کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کہ لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل کو ڈی جی سٹریٹیجک پلان اور لیفٹیننٹ انور علی حیدر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر بھی مقرر کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 453240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/453240/پاک-فوج-میں-اعل-ی-سطح-پہ-تقرر-تبادلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org