QR CodeQR Code

انکشافات میں امریکا کے لئے شرمندگی کا سامان،امریکا نے وکی لیکس کو بھیانک نتائج کا اشارہ دیدیا

29 Nov 2010 09:07

اسلام ٹائمز:وکی لیکس انکشافات کا پیشگی خطرہ عالمی میڈیا پر منڈلا رہا ہے،راز افشا ہونے پر پاکستان،بھارت،برطانیہ،کینیڈا،اسرائیل، ڈنمارک،ترکی اور ناروے کے حوالے سے دستاویزات میں امریکا کیلئے شرمندگی کا کافی سامان ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق وکی لیکس کے انکشافاتی دھماکوں کا خطرہ،امریکا نے پاکستان کے بعد اب بھارت کو خبردار کر دیا،امریکی دفتر خارجہ نے وکی لیکس کو بھیانک نتائج کا اشارہ دیدیا،وکی لیکس کے سربراہ جولین اسانگ نے کہا ہے کہ دستاویزات موجودہ دنیا کے ہر اہم معاملہ کا احاطہ کرتے ہیں۔وکی لیکس انکشافات کا پیشگی خطرہ عالمی میڈیا پر منڈلا رہا ہے،راز افشا ہونے پر پاکستان،بھارت،برطانیہ،کینیڈا،اسرائیل،ڈنمارک،ترکی اور ناروے کے حوالے سے دستاویزات میں امریکا کیلئے شرمندگی کا کافی سامان ہے۔امریکا نے پاکستان کو تو پیشگی اعتماد میں لے لیا ہے،تاہم بھارت کو خبردار کیا ہے کہ انکشافات سے امریکا بھارت تعلقات تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ 
امریکی دفتر خارجہ نے وکی لیکس کو خط میں خبردار کیا ہے کہ دستاویزات کے افشا ہونے سے مہلک نتائج سامنے آئیں گے۔وکی لیکس کے سربراہ جولین اسانگ نے اردن میں صحافیوں سے وڈیو لنک خطاب میں کہا ہے کہ دستاویزات دنیا کے ہر اہم معاملے کا احاطہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 45416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/45416/انکشافات-میں-امریکا-کے-لئے-شرمندگی-کا-سامان-نے-وکی-لیکس-کو-بھیانک-نتائج-اشارہ-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org