QR CodeQR Code

امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم نواز شریف کو فون، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

15 Apr 2015 00:58

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حوثیوں سے متعلق ایران کے کردار اور پاکستان کی پارلیمنٹ میں یمن سے متعلق منظور ہونے والی متفقہ قرارداد بھی زیر بحث آئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویزراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا جس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حوثیوں سے متعلق ایران کے کردار اور پاکستان کی پارلیمنٹ میں یمن سے متعلق منظور ہونے والی متفقہ قرارداد بھی زیر بحث آئی۔


خبر کا کوڈ: 454441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454441/امریکی-وزیرخارجہ-کا-وزیراعظم-نواز-شریف-کو-فون-یمن-کی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org