QR CodeQR Code

کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

15 Apr 2015 23:30

اسلام ٹائمز: سندھ رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بنارس کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تھا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق طالبان سواتی گروپ سے ہے، دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بنارس میں سندھ رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بنارس کے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سواتی گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رینجرز نے سپر ہائی وے پر افغان بستی میں آپریشن کرکے کالعدم دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو ہلاک بھی کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 454667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/454667/کراچی-سے-کالعدم-تحریک-طالبان-کے-4-دہشتگرد-اسلحہ-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org