0
Wednesday 15 Apr 2015 23:30

کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بنارس میں سندھ رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بنارس کے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سواتی گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رینجرز نے سپر ہائی وے پر افغان بستی میں آپریشن کرکے کالعدم دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو ہلاک بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 454667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش