QR CodeQR Code

کراچی، این اے 246 ضمنی الیکشن میں تینوں بڑے امیدوار اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

21 Apr 2015 23:40

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کا ووٹ حلقہ این اے 219 حیدرآباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 250 میں، پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کا ووٹ حلقہ این اے 251 ڈیفنس کے پولنگ اسٹیشن نمبر 52 میں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کا ووٹ حلقہ این اے 245 نارتھ ناظم آباد میں درج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں تینوں بڑے امیدوار اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل کا ووٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 حیدرآباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 250 میں درج ہے، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کا ووٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 ڈیفنس کے پولنگ اسٹیشن نمبر 52 میں درج ہے، اسی طرح جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم بھی مذکورہ حلقے کے ووٹر نہیں ہیں، ان کا ووٹ بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 نارتھ ناظم آباد میں درج ہے۔


خبر کا کوڈ: 455908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/455908/کراچی-این-اے-246-ضمنی-الیکشن-میں-تینوں-بڑے-امیدوار-اپنے-ووٹ-کاسٹ-نہیں-کر-سکیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org