QR CodeQR Code

خدشہ ہے مجھے بھی میر مرتضیٰ کی طرح قتل کر دیا جائیگا

مجھے یا اہل خانہ کو کچھ بھی ہوا تو آصف زرداری اور فریال تالپور ذمہ دار ہونگے، ذوالفقار مرزا

22 Apr 2015 23:51

اسلام ٹائمز: ذوالفقار مرزا نے کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے، خط کے متن کے مطابق ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ میری اور میری فیملی کی زندگی کو خطرہ ہے، میری اور فیملی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اور میری فیملی کی زندگی کو خطرہ ہے، مجھے یا اہل خانہ کی جان کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار آصف علی زرداری اور فریال تالپور ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما ذوالفقار مرزا نے کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے، خط کے متن کے مطابق ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ میری اور میری فیملی کی زندگی کو خطرہ ہے، میری اور فیملی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مجھے یا میرے اہل خانہ کو کچھ بھی ہوا تو آصف زرداری اور فریال تالپور ذمہ دار ہونگے، بیگم سے بھی پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے، خدشہ ہے مجھے بھی میر مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کر دیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 456075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456075/مجھے-یا-اہل-خانہ-کو-کچھ-بھی-ہوا-آصف-زرداری-اور-فریال-تالپور-ذمہ-دار-ہونگے-ذوالفقار-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org