QR CodeQR Code

تمام حلقوں سے اعلٰی تعلیم یافتہ افراد کو سامنے لائیں گے، مولانا عبدالسمیع

24 Apr 2015 13:21

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو حقوق دلانا، فرقہ راویت کے خاتمے ہماری اولین ترجیح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے اعلٰی تعلیم یافتہ امیدوار کو سامنے لائیں گے، ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ دیانتداری کے ساتھ سیاست کرتے ہیں نہ کہ سیاست کو مال بنانے کا ذریعہ بناتے ہیں۔ ہم صاف و شفاف سیاست پر یقین رکھتے ہیں اس لئے ہمارا انتخابی نشان بھی ترازو ہے جو انصاف کا نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نجی سکول میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جماعت کی قیادت کا خیال رکھنا ہے۔ عوامی حقوق کے لئے آواز اُٹھانے پر ہمارے اوپر ایف آئی آر تک درج ہوا۔ لیکن ہم نے ان کی پرواہ کئے بغیر عوامی ایشوز کو حکام بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ انشااللہ عوام کی مدد سے آئندہ الیکشن میں بھاری مینڈیٹ لے کر میدان میں آئیں گے اور کرپشن، میرٹ کی پامالی، معاشی بدحالی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے، ہم ایجوکیشن اور ہیلتھ کے ذریعے عوام کی خدمت کرینگے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو حقوق دلانا، فرقہ راویت کے خاتمے ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم گلگت بلتستان کے عوام کو منظم دیکھنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 456307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456307/تمام-حلقوں-سے-اعل-ی-تعلیم-یافتہ-افراد-کو-سامنے-لائیں-گے-مولانا-عبدالسمیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org