QR CodeQR Code

نادرا نے عمران خان کی درخواست پر ڈی جی نادرا مظفر علی کو ہٹانے سے انکار کردیا

24 Apr 2015 20:27

اسلام ٹائمز: خط میں نادرا نے عمران خان سے ڈی جی نادرا مظفر علی کے خلاف ثبوت مانگے ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ مصدقہ ثبوت کی عدم موجودگی میں ڈی جی نادرا کے خلاف کارروائی انصاف کے تقاضوں پر مبنی نہیں ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ نادرا نے عمران خان کی درخواست پر ڈی جی نادرا مظفر علی کو ہٹانے سے انکار کر دیا۔ نادرا کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے خط کے جواب میں کہا گیا ہے کہ مصدقہ ثبوت کی عدم موجودگی میں ڈی جی نادرا کے خلاف کارروائی انصاف کے تقاضوں پر مبنی نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق، نادرا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خط کا جواب دیدیا ہے۔ اپنے خط میں نادرا نے کہا ہے کہ محض غیر مصدقہ الزامات کی بنیاد پر ڈی جی نادرا کے خلاف ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔ خط میں نادرا نے عمران خان سے ڈی جی نادرا مظفر علی کے خلاف ثبوت مانگے ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ مصدقہ ثبوت کی عدم موجودگی میں ڈی جی نادرا کے خلاف کارروائی انصاف کے تقاضوں پر مبنی نہیں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 456358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456358/نادرا-نے-عمران-خان-کی-درخواست-پر-ڈی-جی-مظفر-علی-کو-ہٹانے-سے-انکار-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org