QR CodeQR Code

ایشیائی اور افریقی سربراہان کا نئے ورلڈ آرڈر پر اتفاق

24 Apr 2015 20:45

اسلام ٹائمز: عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانفرنس میں شریک سربراہوں نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی نظام فرسودہ ہو چکا ہے، مغربی مالیاتی ادارے اسی نظام کے تابع ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جکارتہ میں ایشین افریقن کانفرنس میں شریک سربراہان نے دنیا بھر میں نیا ورلڈ آرڈر رائج کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام فرسودہ ہو چکا ہے، مغربی مالیاتی ادارے اسی نظام کے تابع ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ ادارے موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرنے، تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے اور ترقی پذیر ممالک کی بامقصد مدد کرنے سے قاصر ہیں۔  کانفرنس میں شریک سربراہوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ حقائق کی بنا پر ورلڈ آرڈر کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ کانفرنس میں چینی صدر شی چن پنگ، جاپانی وزیر اعظم شنزوایبے، انڈونیشی صدر جوکو وڈوو اور دیگر سربراہان شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 456361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456361/ایشیائی-اور-افریقی-سربراہان-کا-نئے-ورلڈ-ا-رڈر-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org