QR CodeQR Code

ہمارے شہری کو سزا دی تو جکارتہ کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، فرانسیسی صدر

26 Apr 2015 19:04

اسلام ٹائمز: آذربائیجان میں کے دورے کے دوران یورپی ملک کے سربراہ نے کہا کہ اگر یورپی شہری کو سزائے موت دی گئی تو اس سے فرانس اور یورپ میں زبردست رد عمل پیدا ہو گا، کیونکہ ہم اس قسم کی سزاؤں کو تسلیم نہیں کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا میں فرانس کے شہری کو سزائے موت دیئے جانے کیخلاف اپنے رد عمل میں فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے خبردار کیا ہے کہ انڈونیشیا کو سفارتی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، اگر اس نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں فرانسیسی شہری سرجی اٹلاوتی کو سزائے موت دینے کے منصوبے پر عمل کیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق انکا کہنا تھا کہ اگر اسے سزائے موت دی گئی تو اس سے فرانس اور یورپ میں زبردست رد عمل پیدا ہو گا، کیونکہ ہم اس قسم کی سزاؤں کو تسلیم نہیں کرتے۔ آذربائیجان میں باکو کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس کا رد عمل لازمی طور پر سفارتی ہو گا، ہم جکارتہ سے اپنے سفارت کار کو جلد ازجلد واپس بلائیں گے، وہ کچھ وقت کے لئے انڈونیشیا نہیں جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ ممکنہ تعاون پر مذاکرات، جو کہ اولاند اور ان کے انڈونیشیائی ہم منصب جو کہ وڈوڈو کے درمیان نومبر جی 20 سمٹ میں شروع ہوئے تھے، بھی منسوخ ہوسکتے ہیں۔ اولاند نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک آسٹریلیا اور برازیل کے ساتھ ایکشن لیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سزائے موت نہیں دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 456666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456666/ہمارے-شہری-کو-سزا-دی-جکارتہ-سخت-نتائج-کا-سامنا-کرنا-پڑے-گا-فرانسیسی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org