0
Sunday 26 Apr 2015 19:04

ہمارے شہری کو سزا دی تو جکارتہ کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، فرانسیسی صدر

ہمارے شہری کو سزا دی تو جکارتہ کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، فرانسیسی صدر
اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا میں فرانس کے شہری کو سزائے موت دیئے جانے کیخلاف اپنے رد عمل میں فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے خبردار کیا ہے کہ انڈونیشیا کو سفارتی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، اگر اس نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں فرانسیسی شہری سرجی اٹلاوتی کو سزائے موت دینے کے منصوبے پر عمل کیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق انکا کہنا تھا کہ اگر اسے سزائے موت دی گئی تو اس سے فرانس اور یورپ میں زبردست رد عمل پیدا ہو گا، کیونکہ ہم اس قسم کی سزاؤں کو تسلیم نہیں کرتے۔ آذربائیجان میں باکو کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس کا رد عمل لازمی طور پر سفارتی ہو گا، ہم جکارتہ سے اپنے سفارت کار کو جلد ازجلد واپس بلائیں گے، وہ کچھ وقت کے لئے انڈونیشیا نہیں جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ ممکنہ تعاون پر مذاکرات، جو کہ اولاند اور ان کے انڈونیشیائی ہم منصب جو کہ وڈوڈو کے درمیان نومبر جی 20 سمٹ میں شروع ہوئے تھے، بھی منسوخ ہوسکتے ہیں۔ اولاند نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک آسٹریلیا اور برازیل کے ساتھ ایکشن لیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سزائے موت نہیں دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 456666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش