QR CodeQR Code

ذوالفقار مرزا کو دشمن کہنا دشمن کی توہین ہے

پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے ذوالفقار مرزا کو آستین کا سانپ قرار دیدیا

27 Apr 2015 17:52

اسلام ٹائمز: نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سابق اور حاضر وزراء نے کہا کہ آصف زرداری نے انہیں چالیس سال دودھ پلایا لیکن سانپ کا کام ڈسنا ہے، ذوالفقار مرزا وزیر داخلہ کی حیثیت سے اعجاز میمن سے جوئے کا اڈہ چلانے کے تین لاکھ روپے لیتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا نے پی پی قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کی تو پیپلز پارٹی کے سابق اور حاضر وزراء بھی میدان میں آ گئے۔ صوبائی وزیر آئی ٹی مکیش کمار چاؤلہ، وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی اور ممبر صوبائی اسمبلی امداد پتافی اور طارق آرائیں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی کرپشن سے ہر کوئی واقف ہے وہ پہلے کرپشن کے پیسے واپس کریں اور پھر تبلیغ کریں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما امداد پتافی نے بھی ذوالفقار مرزا کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ اتنے ہی غیرت مند ہیں تو فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا سے استعفیٰ دلوا دیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کو دشمن کہنا دشمن کی توہین ہے۔ آصف زرداری نے انہیں چالیس سال دودھ پلایا لیکن سانپ کا کام ڈسنا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا وزیر داخلہ کی حیثیت سے اعجاز میمن سے جوئے کا اڈہ چلانے کے تین لاکھ روپے لیتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 456866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456866/پیپلز-پارٹی-کے-اراکین-اسمبلی-نے-ذوالفقار-مرزا-کو-ا-ستین-کا-سانپ-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org