QR CodeQR Code

پشاور میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

29 Apr 2015 17:42

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا۔ دھماکے سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں بم دھماکے سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا۔ دھماکے سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق بارودی مواد ایک سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور اس کا اصل ٹارگٹ وہاں سے گزرنے والا سکیورٹی فورسز کا قافلہ تھا تاہم دھماکہ قافلے کے گزرنے کے بعد ہوا جس کے باعث وہاں سے گزرنے والا ایک شہری اس کی زد میں آگیا اور جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہو گیا.


خبر کا کوڈ: 457333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457333/پشاور-میں-دھماکہ-ایک-شخص-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org