0
Wednesday 29 Apr 2015 17:42

پشاور میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

پشاور میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں بم دھماکے سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا۔ دھماکے سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق بارودی مواد ایک سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور اس کا اصل ٹارگٹ وہاں سے گزرنے والا سکیورٹی فورسز کا قافلہ تھا تاہم دھماکہ قافلے کے گزرنے کے بعد ہوا جس کے باعث وہاں سے گزرنے والا ایک شہری اس کی زد میں آگیا اور جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہو گیا.
خبر کا کوڈ : 457333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش