QR CodeQR Code

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

30 Apr 2015 17:50

اسلام ٹائمز: نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت کی، جس میں بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں کمی پر بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت کی، جس میں بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں کمی پر بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی تھی، سماعت کے دوران نیپرا نے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 59 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں میں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 457551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457551/بجلی-کی-قیمت-میں-ایک-روپے-59-پیسے-فی-یونٹ-کمی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org