QR CodeQR Code

دھرنا سیاست کیوجہ سے کئی ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے، شہباز شریف

5 May 2015 23:12

اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ پنجاب کا بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منصوبے سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، اور وہ شکر گزار ہیں کہ توانائی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے وزیراعظم نے دلچسپی لی۔


اسلام ٹائمز۔ آج بہاول پور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خطاب سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے کئی ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے اور عوام کو نقصان پہنچا۔ لیکن اللہ نے پاکستان کو بچالیا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ منصوبے سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، اور وہ شکر گزار ہیں کہ توانائی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے وزیراعظم نے دلچسپی لی۔


خبر کا کوڈ: 458671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458671/دھرنا-سیاست-کیوجہ-سے-کئی-ترقیاتی-منصوبے-متاثر-ہوئے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org